ٹریفک پولیس دینہ کی کارکردگی رپورٹ جاری، ماہ اگست میں 448 چالان کئے

دینہ: ٹریفک پولیس دینہ کی ماہ اگست کی کارکردگی جاری کر دی گئی، 448چالان کر کے 2لاکھ 11 ہزار 50 روپےقومی خزانے میں جمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک پولیس دینہ سب انسپکٹر مرزا نعمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہ اگست میں ٹریفک کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 448 چالان کر کے 2 لاکھ 11 ہزار 50 روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

اس حوالے سے انچارج ٹریفک پولیس دینہ مرزا نعمان کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے گا، کسی بھی شخص کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button