دینہ کے گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی سے 5 فیڈر ٹرپ کر گئے، ایک فیڈر جل گیا، بجلی 9 گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال

دینہ میں شدید گرمی کے بعد بارش کے باعث گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی آ گئی 5فیڈر ٹرپ کر گئے جبکہ ایک فیڈر جل گیا ، 9گھنٹے تک تحصیل دینہ کے گردو نواح میں بجلی بند رہے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، مسلسل جدوجہد اور مرمت کے بعد بجلی بحال کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں شدید گرمی کے بعد بارش کے باعث جمعرات کی صبح 5بجے کے قریب گرڈ اسٹیشن میں متعدد فیڈر میں خرابی کے باعث ٹرپ کر گئے جن میں 5فیڈر ممتاز شہید فیڈر ، کھوکھراں فیڈر ، ریاض شہید فیڈر ، بکڑالہ فیڈر ، مدوکالس فیڈر ٹرپ کر گئے جبکہ ایک فیڈر چھمالہ میں آگ بھڑک اٹھی اور جل گیا۔
فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث تحصیل دینہ کے گردونواح علاقے جن میں دینہ سٹی، ریلوے روڈ، جی ٹی روڈ، روہتاس، چک اکا، بوڑا جنگل ، موہال، مالدیو، باغاں، مدوکالس، لہڑی، پنچور، کھوکھا، طمہ عجائب سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بند رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اطلاع ملتے ہی واپڈا کے افسران دینہ گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے اور 9گھنٹے کی جدوجہد کے بعد دن 2 بجے بجلی کو بحال کروایا جبکہ چھمالہ فیڈر جلنے سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان بتایا جاتا ہے۔



