جہلم پولیس میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

جہلم پولیس میں عوامی مفاد اور پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر احسن بٹ کو ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے پیش رو عمران امجد کو بطور تفتیشی افسر (IO) تھانہ چوٹالہ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح انسپکٹر عامر شاہ کو ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی جبکہ سب انسپکٹر یاسر کیانی کو ایس ایچ او تھانہ منگلا تعینات کر دیا گیا ہے۔

تھانہ منگلا کے پیش رو سب انسپکٹر چوہدری بلال کو بطور تفتیشی افسر (IO) تھانہ چوٹالہ تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق افسران کے تقرر و تبادلوں کا مقصد پولیسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانا، جرائم کی مؤثر روک تھام اور شہریوں کو بروقت و بہتر پولیس سروسز کی فراہمی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button