دینہ کے علاقے پنڈوری میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب

دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں پنڈوری میں جشنِ آزادی بھرپور جوش و خروش اور شان و شوکت کے ساتھ منانے کے لیے چیئرمین ہاؤس میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد تھیں جبکہ صدارت سابق چیئرمین یونین کونسل لدھڑ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ افراسیاب خان نے کی۔

تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر تحصیل منیجر آپریشن ستھرا پنجاب دینہ محمد وقاص رانا، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل جہلم و چیئرمین یوسی کھوکھا ڈاکٹر بشیر احمد، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ میاں محمد عنصر محمود مرحوم کے صاحبزادے میاں ریحان عنصر، سابق چیئرمین یوسی مغل آباد راجہ محمد مبارک کیانی، سابق چیئرمین یوسی مدوکالس چوہدری سہیل ظفر اور سابق چیئرمین یوسی سوہن راجہ قدیر احمد نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق چیئرمین یوسی لہڑی راجہ جنید اقبال کیانی، بابو منیر احمد نکودر، سابق چیئرمین یوسی گڑھ محل حاجی یعقوب مرحوم کے صاحبزادے و کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 24 راجہ تفضل علی، چوہدری شاہ نواز نکودر، سابق جنرل کونسلر یوسی لدھڑ باؤ جہانگیر، چوہدری عمر عباس نکودر، راجہ شاہد کیانی بڑل، حافظ راجہ حسن کیانی بڑل، چوہدری عابد پٹواری نکودر، تمام یوسی کے سیکرٹری، علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں محمد عمر ہمدانی نے انجام دیے اور اپنی شاندار میزبانی سے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ آخر میں معزز مہمانوں نے یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان سمیت عالمِ اسلام کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب کے اختتام پر راجہ افراسیاب خان، راجہ فیصل کیانی، راجہ رفاقت کیانی اور راجہ عمران راجہ علی نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button