جہلم پولیس میں ڈرائیور کانسٹیبلان کی بھرتی، ڈرائیونگ امتحان میں 5 امیدوار کامیاب

جہلم: پنجاب پولیس ضلع جہلم میں ڈرائیور کانسٹیبلان کی بھرتی برائے سال 2024 کے سلسلہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ طیب حفیظ چیمہ، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ کی سربراہی میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،ایم ٹی پنجاب کے نمائندہ اور موٹر وہیکل ایگزامینر نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی نگرانی کی۔
ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے جسمانی پیمائش،دوڑ ٹیسٹ کے بعد کل 10 امیدواران موزوں قرار پائے۔
ڈرائیور کانسٹیبلان کے امیدواران سے سائن ٹیسٹ،مکینیکل ٹیسٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کا امتحان لیا گیا، ڈرائیونگ امتحان میں کل 5 امیدواران کامیاب ہوئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پنجاب پولیس میں بھرتی کا عمل سینئر افسران کی نگرانی میں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ مرحلہ وار جاری ہے۔



