جہلم میں ناقص پکوڑوں، سموسوں اور چپس کی فروخت جاری، شہری بیماریوں میں مبتلا

جہلم شہر اور گردونواح میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء سے تیار کردہ پکوڑوں، سموسوں، چپس اور رول کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔

غیر معیاری گھی اور مصالحہ جات سے تیار ہونے والی یہ چٹ پٹی اشیاء بڑے پیمانے پر چھوٹے بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں استعمال کی جا رہی ہیں جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ناقص اور مصالحہ دار اشیاء کے زیادہ استعمال سے معدے اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ ان مضر صحت اشیاء کے استعمال سے اجتناب کریں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

عوامی، سماجی اور شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے انسانی جانوں سے کھیلنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button