محرم الحرام میں موثر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، آر پی او بابر سرفرا زالپا

جہلم: ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے محرم الحرام کےسلسلہ میں ضلع جہلم کادورہ کیا۔

آر پی او بابر سرفراز الپا کی ڈی پی او آفس جہلم میں امن کمیٹی کے ممبران، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور انچارج برانچز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد اور محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس اور امام بارکاہوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے دوران کیے جانے والے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں آر پی او راولپنڈی کو پریزنٹیشن اور بریفنگ دی۔

آر پی او راولپنڈی نے ممبران امن کمیٹی سے محرم الحرام کے حوالے سے تفصیلاً ملاقات کی، آر پی او راولپنڈی نے جلوس کے روٹ پر پوائنٹ وائز سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آر پی او ر نےمحرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹ اور راستوں میں لگے کیمروں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو جلوس اور مجالس کےفول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں، پولیس افسران و اہلکاروں کو پوری مستعدی سے موثر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

آر پی او راولپنڈی بابر سرفرا زالپا نے منتظمین سے محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے پر بات چیت کی اور کہا کہ محرم الحرام میں ہمہ وقت مربوط و موثر سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے جہلم کے تھانہ سٹی، تھانہ سول لائینز اور پولیس خدمت مرکز جہلم کا وزٹ کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے آرپی او راولپنڈی کو پولیس خدمت مرکز جہلم پر فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کے بارے میں بریف کیا، خدمت مرکز جہلم پر ایک چھت تلے متعدد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

آر پی او راولپنڈی بابرسرفراز الپا نے کہا کہ سنگین مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں عمل میں لاتے ہوئے جلد یکسو کریں، منشیات سپلائی کرنے والوں اور منشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں فرار اشتہاری مجرمان کی واپسی اور گرفتاری کےلئے قانونی کارروائی میں تیزی لائی جائے، شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button