چوٹالہ پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عادل بیگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی میں ملوث تھا اور علاقے میں منشیات کی ترسیل میں سرگرم تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ منشیات کی لعنت سے معاشرے کو پاک کیا جا سکے۔



