محکمہ ماحولیات کی غفلت، جہلم میں سموگ کا سلسلہ شروع، شہری بیماریاں کا شکار

جہلم: محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسران وعملے کی عدم توجہی، غفلت کے باعث شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں سموگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، شہر کے دیگر علاقوں میں سموگ نے ڈیرے جمانا شروع کر دیئے ہیں۔
ایک سروے کے مطابق تحصیل جہلم میں قائم درجنوں کریش پلانٹس آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔ کریش پلانٹس کی دھول مٹی اور راکھ بھی شہری آبادیوں کی طرف پھینکی جا رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ڈمپرزکے سلنسر کا نکلنے والادھواں بھی سموگ کا باعث بن رہا ہے۔
دوسری طرف محکمہ ماحولیات سموگ کا باعث بننے والے کریش پلانٹس اور دیگر عناصر کیخلاف بظاہر کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سموگ سے بچے خواتین بزرگ گلے سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ماحولیات میں تعینات افسروں کیخلاف کارروائیاں کی جائیںں اور فرض شناس ایماندار افسران کوتعنیات کیا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔



