شہری کو حبس بے جا میں رکھنے، تشدد اور نقدی چھیننے کے مقدمہ میں 3 ملزمان گرفتار

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے زور پر شہری کو مبینہ طور پر حبسِ بے جا میں رکھنے، تشدد کرنے اور نقدی چھیننے کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے زور پر شہری کو مبینہ طور پر حبسِ بے جا میں رکھنے، تشدد کرنے اور نقدی چھیننے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مقدمہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے انہیں چالان عدالت کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



