گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ منگل سین کھیوڑہ میں سٹیم نمائش کا انعقاد

کھیوڑہ: گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ منگل سین کھیوڑہ میں سٹیم نمائش کا انعقاد، نمائش میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ منگل سین کھیوڑہ میں ہیڈماسٹر ملک آصف محمود اور اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر پنڈدادن خان مرکز مبشر حنیف کی زیر نگرانی سٹیم نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نمائش کو منعقد کرنے کے تمام فرائض ادارہ ہذا کے معلم ذوالفقار حسین نے بخوبی سر انجام دیے، تحصیل پنڈ دادنخان کے منتخب کردہ سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر اس نما ئش میں حصہ لیا اور سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کے مختلف عنوانات پر بنائے گئے پروجیکٹ اور ماڈلز کی رونمائی کی۔

اپنے اساتذہ کی زیر نگرانی بچوں نے اپنے اپنے ماڈلز کو متعارف بھی کروایا، نمائش میں آنے والے والدین اور دیگر مہمانوں نے بچوں کی تخلیقی صلاحیتیوں کو خوب سراہنے کے ساتھ ساتھ آئندہ بھی اس نوعیت کی نمائش کے انعقاد پر زور دیا۔

نمائش کے اختتام پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرمبشر حنیف نے نمائش میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button