سگھرپور کشتی حادثہ؛ حفاظتی اقدامات مکمل ہونے کے بعد دریائے جہلم میں سگھر پور پتن سے کشتیاں بحال

جہلم/ پنڈدادنخان: دریائے جہلم میں سگھرپور کشتی حادثے میں 6افراد کی اموات کے بعد تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے بعد سگھر پور پتن سے کشتیاں بحال کر دی گئیں۔
دریائے جہلم میں سگھر پور سے نور پور براستہ دریا آمدو رفت شروع کردی گئیں۔
اس اہم معاملے اور مکینوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چوہدری شاہد عمران مارتھ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سمیت دیگر انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کوپیش آنے والی مشکلات پر نوٹس لیتے ہوئے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کروانے کے بعد اور کشتیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو حفاظتی جیکٹس فراہم کرنے بعد دوبارہ سروس کاآغاز کروا دیا ہے۔
تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر چوہدری شاہد عمران مارتھ کاشکریہ ادا کیا ، حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد کشتی سروس کے شروع ہونے سے تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ مکینوں کوسفری سہولیات میں بہتری آئے گی۔



