گورنمنٹ گرلز کالج سے کشمیر چوک تک سڑک کی تعمیر کا آغاز

پنڈدادنخان: گورنمنٹ گرلز کالج پنڈدادنخان سے کشمیر چوک تک سڑک کی تعمیر کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جس سے شہر کے رہائشیوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔
انجمن تاجران کے صدر چوہدری زبیر جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے گھروں کے پانی کے کنکشن لائنوں کو بروقت درست کروا لیں تاکہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ چوہدری تنویر اسلم سیتھی، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور سابق چیئرمین کھیوڑہ ملک فیصل کی خصوصی کوششوں سے ممکن ہوا، جن کا ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چوہدری زبیر جمیل نے کہا کہ چوآ سیدن شاہ سے پنڈدادنخان تک سڑک کی تعمیر سے دونوں تحصیلوں کے عوام یکساں طور پر مستفید ہوں گے اور سفری مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔



