حافظ آباد سے جہلم سپلائی کی جانے والی سینکڑوں لیٹر ناقص اور مضر صحت پانی کی بوتلیں تلف

پنڈدادنخان/ جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حافظ آباد سے جہلم سپلائی کی جانے والی سینکڑوں لیٹر ناقص اور مضر صحت پانی کی بوتلیں تلف کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں موٹر وے سروس ایریا پیر کھارا شریف کی چیکنگ کے دوران منرل واٹر کو چیک کیا گیا جس کے سیمپل فیل ہوگئے۔ سیمپل فیل ہونے کی صورت پر دکان مالک کو 10 ہزار جرمانہ اور 540 لیٹر پانی کی بوتلوں کو تلف دیا۔

پنجاب فوڈ ارتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پانی کی سیمپلنگ کی گئی، رپورٹ مثبت آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، مضرصحت پانی حافظ آباد سے جہلم سپلائی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button