ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کا شہر کی مختلف شاہراؤں کا دورہ، نو پارکنگ اور تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن

جہلم: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان نے جہلم شہر کی مختلف شاہراؤں کا دورہ کیا۔
انہوں نے نو پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور تمام افسران و ملازمان کو ڈیوٹی بارے افسران بالا کے احکامات کے مطابق ہدایات جاری کی۔
انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام الناس کو سہولیات فراہم کریں، ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ تمام افسران و ملازمین الرٹ رہیں، دوران ڈیوٹی کوئی بھی موبائل استعمال نہیں کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



