21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش میں ملوث تین ملزمان یاور کمال، عبداللہ اور محمد شکیل سکنہ بڑا گواہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے اور قانون کے مطابق مکمل کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور عزت و ناموس کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان، مال اور عزت و آبرو کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف کسی بھی جرم یا مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کر کے ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button