پنڈدادنخان میں زمین کے تنازع پر لڑائی جھگڑا کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے زمین کے تنازع پر لڑائی جھگڑا اور تشدد کے مقدمہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں اور شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضلع جہلم میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button