جہلم میں 19 سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا

جہلم میں نماز تراویح ادا کرنے جانے والے 19 سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے قادریا آباد کے 19 سالہ نوجوان داؤد علی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کو گلے اور چہرے پر چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔

مقتول داؤد علی چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور گزشتہ رات تراویح کی نماز ادا کرنے کے لیے گھر سے نکلا تھا، مگر واپس نہ لوٹا۔ لواحقین اور اہل علاقہ نے نوجوان کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد تلاش کے دوران اس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

تھانہ صدر پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button