صحت کی سہولیات تمام شہریوں تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی


جہلم: صوبائی مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹرز ہسپتال جہلم میں صوبہ بھر کی طرح منائے جانے والے "پنجاب ہیلتھ ویک” کے تیسرے دن قائم کردہ کیمپ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سہولیات کی فراہمی کے بارے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
محکمہ صحت کے ضلعی افسران نے صوبائی مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی ڈی ایچ کیو جہلم میں قائم کردہ ہیلتھ ویک کیمپ کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ صحت کی سہولیات تمام شہریوں تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس تین روزہ ہیلتھ ویک کے تحت مریضوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے ضلعی ہیڈکوآرٹرز ہسپتالوں، تحصیل ہیڈکوآرٹرز ہسپتالوں، دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں 20 تا 22 نومبر خصوصی ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں۔
اس موقع پر محکمہ صحت کے ضلعی افسران سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔



