تاجروں کی جانب سے خود ساختہ ریٹ مقرر کرنا ہر گز قابل قبول نہیں، صباء سحر

جہلم: تمام مارکیٹوں میں پرائس لسٹ ہر صورت میں یقینی بنائیں انسپکشن کو مزید بڑھایا جائے اور خود ساختہ مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر چیز پر سبسڈی دے رہی ہے اس کے باوجود روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں فرق اور مختلف تاجروں کی جانب سے خود ساختہ ریٹ مقرر کرنا ہر گز قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام پرائس مجسٹریٹس اس حوالے سے مزید انسپکشن کریں، پرائس لسٹ کا ہر دوکان پر اور واضح جگہ پر آویزاں کرنا یقینی بنائیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد وصولی پر فوری طور پر دوکان سیل کرکے مقدمہ درج کروانا ضروری ہے۔



