ضلع جہلم میں موت کے سوداگر سرگرم، فرضی بلڈ ٹیسٹ لیبارٹریز کی بھرمار

جہلم سمیت ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی بلڈ ٹیسٹ لیبارٹریوں نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔ جگہ جگہ کھولی جانے والی ان لیبارٹریوں پر نہ تو کوئی تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے اور نہ ہی ماہر پیتھالوجسٹ ڈاکٹر موجود ہیں۔

ناتجربہ کار افراد نے دکانوں کی شکل میں لیبارٹریاں بنا رکھی ہیں جو بغیر کسی تحقیق کے محض کاغذی رپورٹس تیار کرکے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جعلی رپورٹس کی بنیاد پر مریض غلط علاج کروانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جس سے ان کی بیماریاں مزید بگڑنے اور جان کے ضیاع کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے ان لیبارٹریز کو "موت کے سوداگر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ محض پیسہ کمانے کے لئے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

شہریوں نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور سادہ لوح شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والے جعلی پیتھالوجسٹس کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button