جہلم میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

جہلم میں 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button