سکولوں کی نجکاری، پنڈدادنخان میں اساتذہ کا احتجاج، ٹیچر ڈے کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

پنڈدادنخان: سکولوں کی نجکاری، ٹیچرز یونین پنجاب حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے، ٹیچر ڈے کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پنڈدادنخان سے اساتذہ نے احتجاجی ریلی نکالی۔

ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام نکالی گئی، ریلی میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت پنجاب کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

معروف سماجی شخصیت یونین رہنما ملک امتیاز اعوان کندوال نے کہا کہ سکولوں کی نجی کاری نامنظور ٹیچرز کے مسائل حل کیے جائیں۔ پنجاب حکومت اساتذہ کے ساتھ ظلم کر رہی ہے، ٹیچر ڈے کو یوم سیاہ کے طور پر منانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں کی نجی کاری کسی طور پر قبول نہیں پنجاب حکومت اساتذہ کے خلاف ظالمانہ فیصلے فوری واپس لے۔ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو پنجاب اسمبلی کے سامنے تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button