جہلم پولیس نے موٹر سائیکل چور کو دھر لیا، 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نظر مسیح کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے تین عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

تھانہ سٹی پولیس کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا، جس کی گرفتاری کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر منصوبہ بندی کی گئی اور بالآخر کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ "ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش مکمل کی جا رہی ہے، اور اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔”

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button