آئیسکو جہلم سرکل کا ایکشن، دینہ میں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

دینہ: آئیسکو جہلم سرکل کی چھاپہ مار ٹیم نے دینہ کے علاقہ چھمالہ میں دوران چیکنگ صارف کے گھر بجلی چوری پکڑ کر آلات تحویل میں لے لیے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو جہلم سرکل کی چھاپہ مارٹیم نے جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کے علاقہ چھمالہ میں دوران چیکنگ بجلی چوری کرتے شبیر حسن ولد محمد شاہ کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

تار سمیت دیگر آلات اپنی تحویل میں لے کرآئیسکو ملازمین نے نامزد ملزم شبیر حسن کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button