ڈاکٹر قاسم محمود کے والد محترم کا انتقال، سابق امیر جماعت اسلامی کی دینہ آمد، اظہار تعزیت کیا

دینہ: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان، سراج الحق نے دینہ کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی ضلع جہلم کے امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کے والد محترم سابق امیر جماعت اسلامی دینہ محمد عبدالرؤف منہاس کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
محمد عبدالرؤف منہاس اتوار کے روز انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈوئیاں میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب، جماعت اسلامی کے کارکنان، مقامی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سراج الحق نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ڈاکٹر قاسم محمود سمیت تمام اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ "والدین گھر کا سرمایہ ہوتے ہیں، ان کے بغیر زندگی بے معنی محسوس ہوتی ہے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ڈاکٹر قاسم اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔”
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، فیاض بٹ کوآرڈینیٹر بنو قابل پروگرام ضلع جہلم، جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت، دیگر عہدے داران اور مقامی افراد بھی موجود تھے۔



