این ایچ اے کی جانب سے ایک بار پھر ٹول ٹیکس میں اضافہ

جہلم: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر رواں سال دوسری مرتبہ ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نیا ٹول ٹیکس یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت مختلف اقسام کی گاڑیوں پر اضافی چارجز لاگو کیے جائیں گے۔
ٹول ٹیکس کی نئی شرح
- موٹر کار: 40 روپے سے بڑھا کر 70 روپے
- ویگن: 150 روپے
- بس: 250 روپے
- 2 اور 3 ایکسل ٹرک: 300 روپے
- بڑے ٹرک: 550 روپے
مختلف موٹرویز پر کاروں کے لیے نیا ٹول ٹیکس
- ایم ون (اسلام آباد تا پشاور): 500 سے بڑھا کر 550 روپے
- ایم تھری (لاہور تا عبدالحکیم): 700 سے بڑھا کر 800 روپے
- ایم فور (پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد و ملتان): 950 سے بڑھا کر 1050 روپے
- ایم فائیو (ملتان تا سکھر): 1000 سے بڑھا کر 1200 روپے
- ایم چودہ (ڈی آئی خان تا مکلہ): 600 سے بڑھا کر 650 روپے
- ای 35 (حسن ابدال، حویلیاں، مانسہرہ): 250 سے بڑھا کر 300 روپے
بڑی گاڑیوں کے ٹول میں بھی اضافہ
ایم ون، ایم تھری، ایم فور، ایم فائیو، ایم چودہ اور ای 35 موٹرویز پر بڑی گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 850 روپے سے بھی زائد کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اس اقدام پر عوامی و تجارتی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔



