سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم عارف اللہ سے 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button