جہلم میں ماں نے شوہر اور بیٹی کے ساتھ مل کر 18 سالہ بیٹے کو قتل کروا دیا، شوٹر کراچی سے گرفتار

جہلم میں 18سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا شوٹر کراچی سے گرفتار کر لیا گیا، مقتول کی ماں نے گھریلو تنازعہ پر کرائے کے قاتل کو کراچی سے بلا کر بیٹے کا قتل کروایا، وارادت کے بعد نوجوان کی نعش کو ٹھکانے لگانے کے لئے نہر میں پھینک دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ سول لائن کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں 18سالہ نوجوان ارمان شفیق ولد محمد شفیق کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے شوٹر قیصر کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کر لیا۔ گزشتہ سال نومبر میں ملزم نے نوجوان کو قتل کر کے لاش بھی نہر میں پھینک دی تھی اور مقتول کی ماں نے قتل کو چھپانے کے لئے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سول لائن میں درج کروارکھی تھی۔

جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ نعش نہر سے ملنے کے بعد وارادت کی گتھی سلج گئی۔ مقتول کی ماں ثمینہ بیگم، سوتیلے والد محمد یٰسین اور بہن نے گھریلو ناچاقی پر قتل کا منصوبہ بنایا اور شوٹر کو کراچی سے بلوا کر قتل کی وارادت کی گئی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قتل میں ملوث مقتول کی ماں، بہن اور سوتیلا والد پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے ہیں۔ مرکزی ملزم قیصر کو کراچی سے گرفتار کیا گیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button