کریانہ سٹور، قصاب، سبزی فروش اور ہوٹلز مالکان غیر معیاری کھانے کے من مرضی کے نرخ وصول کرنے لگے

جہلم: شہر اورگردونواح میں اشیا خردونوش کریانہ سٹور، قصاب، سبزی فروش وغیرہ اور ہوٹلز اور چائے کے سٹالز پر غیر معیاری کھانا اور دوکان داروں کی طرف سے من مرضی کے نرخ وصول کررہے ہیں، متعلقہ محکمہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں سبزی، فروٹ، کریانہ، گوشت وغیرہ اور ہوٹلوں پر غیر معیاری مضرصحت کھانوں کےمرضی کے ریٹ وصول کئے جا رہے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ من مرضی کے ریٹ اب برداشت سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ کئی کئی دنوں کا بچا کھانا فریز کر کے عوام کو کھلا ر ہے اور خوردونوش کی اشیاء کے دوکان دار اور مالکان نے بھی من مرضی کے ریٹس کی وصولی بھی دھڑلے سے جاری کر رکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



