پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک بڑا اقدام ہے، میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا کہنا ہے کہ پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بڑا اقدام ہے، جس کے تحت رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں اور شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو اب تک رجسٹرڈ کیے گئے خاندانوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے کیونکہ سوشو اکنامک رجسٹری میں اندراج کا آج آخری دن ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو اس پروگرام میں شامل کر کے انہیں پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبوں سے مستفید ہونے کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ہر ممکن سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button