جہلم میں مرغی کا گوشت مزید ستا، انڈوں کی قیمت میں اضافہ

جہلم میں مرغی کا گوشت مزید ستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، مرغی کے گوشت کی نئی فی کلو قیمت 593 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 593 روپے فی کلو کے حساب سے مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی پر چون قیمت 407 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 393 پرمستحکم ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخ نامے میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت مزید بڑھ کر 310 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں اور قصبات میں مرغی کے گوشت کے نرخ مختلف ہیں۔
جہلم شہر کے مضافاتی علاقوں میں مرغی کا گوشت 650 روپے فی کلوکے حساب تک فروخت کیا جاتا رہا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



