جہلم میں دو بہنوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار

جہلم میں گھروں میں کام کرنےوالی دو بہنوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکیاں رضامندی سے لڑکوں کے ساتھ گئیں اور بلیک میلنگ کے لیے ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ کالاگجراں کے علاقہ میں گھروں میں کام کرنے والی دو بہنوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ میں پولیس نے تین نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ لڑکیوں نے ایف آئی ار میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم طلحہ، اویس اور یاور سمیت دو نامعلوم افراد نےبہانے سے بلا کر ایک خالی گھر میں لے جا کر گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں بہنوں کی پشت پناہی ایک سفید پوش شخص کر رہا ہے اور مبینہ طور پر سارا ڈرامہ لڑکوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکیاں اپنی رضامندی سے لڑکوں کے ساتھ گئیں اور 15 لاکھ روپے سے ڈھیل شروع ہوکر اب پانچ لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل سول اسپتال سے مکمل ہو چکا ہے، ڈی این اے کے لئے نمونے لاہور لیبارٹری بجھوائیں جائیں گے۔
تھانہ کالاگجراں کے ایس ایچ او ملک نثار کا کہنا ہےکہ تفتیش کا عمل جاری ہے، مزید تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ کسی کو بلیک میل نہ کرنے دیں گے نہ ہونے دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



