دینہ کے علاقہ پنڈ جاٹہ کے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

دینہ: عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 568/23 بجرم CNSA 9(1)3C تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا۔ منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ پنڈ جاٹہ کے رہائشی مجرم واجد محمود نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9 سال قید بامشقت اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرم کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button