جہلم میں شہری پر تشدد اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر صداقت علی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہری پر تشدد کرنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کی مکمل وجوہات اور دیگر متعلقہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں پر تشدد، انہیں دھمکیاں دینے اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور کسی بھی شہری کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button