جہلم کے ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، مضر صحت کھانوں کی فروخت دھڑلے سے جاری

جہلم شہرسمیت جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، مضر صحت کھانوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔ ہوٹلز مالکان معیار اور حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فائیو سٹار ہوٹلوں کے بلز وصول کرنے میں مصروف ہیں۔
جہلم شہر سمیت جی ٹی روڈ پر ہوٹلوں کی بھر مار بااثرمالکان نے جی ٹی روڈ کےدونوں اطراف این ایچ اے کی جگہ کوپارکنگ ایریا میں تبدیل کرلیا۔ تجاوزات قائم ہونے سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔
اندروں شہرمیں ہوٹلز مالکان نے تندور گلیوں میں لگا کر شہریوں کےلیے مشکلات پیدا کررکھی ہیں۔ این ایچ اے انتظامیہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ ذمہ داران کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
جہلم شہر کی سماجی، فلاحی، رفاحی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کاخاتمہ ممکن ہوسکے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



