پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 22 بھیڑ بکریاں چوری

پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 22 بھیڑ بکریاں چوری ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ کے علاقہ ٹوبھہ میں گزشتہ رات چوری کی بڑی واردات پیش آئی جس میں نامعلوم چور شہری علی بکھیال کی 22 بھیڑیں اور بکریاں چوری کر کے لے گئے۔
چوری شدہ بھیڑیوں اور بکریوں کی مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد بتی ہے، چوری کے بعد علاقہ میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔



