جہلم پولیس کی کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار

2
پنڈدادنخان: جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے رائفل کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، جسے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مقدمے کی مؤثر پیروی کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے بتایا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔



