نو تعینات ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا سیف سٹی جہلم کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جہلم: نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے سیف سٹی جہلم کا دورہ کیا اور اس پراجیکٹ کی عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر منیجر سیف سٹی اتھارٹی جہلم محمد سما یوسف نے سیف سٹی پراجیکٹ کی ورکنگ اور جدید سہولتوں کے حوالے سے ڈی پی او جہلم کو بریفنگ دی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی آئے گی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے کیمرہ جات مکمل طور پر آپریشنل ہیں اور یہ قانون شکن عناصر کی گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ سے شہریوں کو پہلے سے زیادہ آسان سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو جدید سہولتیں اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔



