دینہ میں تیز رفتارکار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک امام مسجد جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں خوفناک حادثہ، ایک امام مسجد جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جہلم کی تحصیل دینہ میں پیش آیا، جہاں چک مہیوں کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے 42 سالہ امام مسجد جاں بحق جبکہ دوسرا امام مسجد شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ عقب سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں 42 سالہ منیر حسین ولد محمد بشیر سکنہ کڑی ڈاکخانہ سنگھوئی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا شخص حافظ منیر شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔
@jhelumupdates جہلم: دینہ میں دو امام مسجد دوست حادثے کا شکار #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #dina #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
ریسکیو 1122 نے دونوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا تاہم زخمی امام مسجد کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ جاں بحق اور زخمی دونوں افراد امام مسجد تھے۔ ایک کڑی کی مسجد میں امامت کے فرائض سر انجام دے رہے تھے جبکہ دوسرا رائیہ کی مسجد میں امام تھا۔ دونوں استاد شاگرد ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین دوست بھی تھے۔



