جہلم میں 15 سالہ لڑکے کو اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزمان گرفتار

جہلم میں 15 سالہ لڑکے کو اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی قمر سلطان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 15سالہ لڑکے کو اغوا کر کے بدفعلی کا نشانہ بنانے والے والے دو ملزمان عدنان اور اسرار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 15 سالہ لڑکے کو اغوا کر کے نامعلوم جگہ پر لے جا کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button