ستارہ امتیاز ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی پنڈدادنخان آمد، شاندار استقبال

پنڈدادنخان کے علاقے پنڈی سید پور میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری شاہد عمران مارتھ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب ان کے عزیز عبدالجلیل بھٹی کی جانب سے اس موقع پر منعقد کی گئی، جب شاہد عمران مارتھ کو ستارہ امتیاز ملنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر علاقے کے معززین، سماجی و سیاسی شخصیات اور قریبی رفقاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پھولوں کے ہار پہنا کر اور پرجوش نعروں کے ساتھ انہیں خوش آمدید کہا۔
مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شاہد عمران کو ستارہ امتیاز ملنا ان کی انتھک محنت اور شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے اپنے فرائض سر انجام دیے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔



