نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مختلف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا جائزہ لیا

جہلم: ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مختلف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا جائزہ لیا، عملہ کی ذمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے چارج سنبھالنے کے بعد ضلع کچہری میں واقع مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کیا اور بلڈنگز کی حالت اور وہاں سر انجام دئیے جانے والے سرکاری امور بارے آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر اے ڈی سی آر ڈاکٹر حسان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔



