کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے سپورٹس کمپلیکس کی تزین وآرائش و جدید سہولیات کی فراہمی ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ضلع جہلم میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے سپورٹس کمپلیکس کی تزین وآرائش و جدید سہولیات کی فراہمی ضروری ہے، سپورٹس کمپلیکس کو جلد جدید ترین بنائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات سپورٹس کمپلیکس جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی جہلم کو سپورٹس آفیسر اور دیگر ذمہ داران نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کروایا، وہاں کھیلوں کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی اور سپورٹس کمپلیکس میں ضروری تعمیر و مرمت بارے آگاہی دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے سپورٹس کمپلیکس کو جلد جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلے کروانے کی ہدایت کی۔



