معذور طلباء و طالبات کی تمام بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا پنجاب حکومت کا مشن ہے، میثم عباس

جہلم: معذور طلبہ و طالبات کی تمام بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا پنجاب حکومت کا مشن ہے، معذور طلباء کو ہر قسم کی امداد ترجیحی بنیادوں پر دی جائے گی۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ضلع جہلم کی معذور طلباء کو ویل چیئر عطیہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلباء کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد طلباء کو مینوئل ویل چیئر کی جگہ الیکٹرک ویل چیئر دی جائے گی۔



