جہلم پولیس ان ایکشن، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ابرار کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور اور رائفل44بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ایوب کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 9ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button