یوم دفاع؛ افواجِ پاکستان کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔ چوہدری عابد محمود، عامر کیانی

جہلم: چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود اور صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی نے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر 1965 کا دن ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہے جب پاک افواج نے بے مثال بہادری اور عزم و حوصلے سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے اور علاقائی بالادستی ثابت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی مسلح افواج ہر مشکل گھڑی میں ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

چوہدری عابد محمود اور عامر کیانی نے کہا کہ ایک مضبوط دفاع ہی ایک مستحکم معیشت کی ضمانت ہے، کیونکہ جب ملک محفوظ ہوتا ہے تو کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صحافی برادری بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس موقع پر چوہدری تصور حسین راجہ، شہریار علی، عبدالرحمٰن قادری، چوہدری دانیال عابد، چوہدری مہربان حسین اور عبدالغفار سمیت دیگر احباب بھی موجود تھے جنہوں نے افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button