امتحانی مراکز میں شفاف امتحانی عمل یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کے دورے

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی متعلقہ تحصیلوں میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات، سکیورٹی اور شفاف امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دوروں کا مقصد امتحانات کے پرامن، منظم اور میرٹ پر مبنی انعقاد کو یقینی بنانا تھا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز نے امتحانی کمروں، داخلہ پوائنٹس اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا جبکہ امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ شفافیت اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے نقل کی روک تھام اور طلبہ کو سازگار ماحول فراہم کرنے پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر امتحانی مراکز میں صفائی ستھرائی، بجلی، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ پرسکون ماحول میں اپنے امتحانات مکمل کر سکیں۔

اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شفاف، منظم اور میرٹ پر مبنی امتحانی نظام کے قیام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button