پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

ہر سال موسم سرما کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی 2 ہفتوں کی تعطیلات کا اعلان متوقع ہے۔

یوں تو اس ضمن میں حتمی فیصلہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کرے گا، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے شروع ہو کر یکم جنوری 2025 کو ختم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سال کی شدید اسموگ، جس کی وجہ سے رواں ماہ اسکولوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا، شیڈول کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

پچھلے سال موسم سرما کی چھٹیاں شروع میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہیں لیکن بعد میں غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسے بڑھا کر 9 جنوری کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button