پنڈدادنخان میں ڈمپر اور رکشہ میں خوفناک تصادم، 50 سالہ شخص جاں بحق

پنڈدادنخان کے علاقے دھریالہ جالپ میں ڈمپر اور رکشہ کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرحمن ولد کرم دین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 50 سال تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button